Ya Nabi Teri Qasam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
آپ کے آنے سے اس طرح مقدر چمکے
چاند افلاک پہ جس طرح ابھر کر چمکے
بس نبی کے رخ انور کا خیال آتا ہے
چاندنی رات میں جب ماہ منور چمکے
آپ کے پاؤں سے مس ہو کے رسول اکرم
باخدا سنگ بھی سورج کے برابر چمکے
نور سے تیرے جو تخلیق ہوئے بارہ قمر
یا نبی تیری قسم تیری نہج پر چمکے
ہم چمک سکتے نہیں ایسے ستاروں نے کہا
جیسے افلاک شہادت پہ بہتر چمکے
جن چراغوں میں تھی عشق اسد اللہ کی لو
معجزہ دیکھئے طوفان کی زد پر چمکے
عشق حیدر کے اجالوں کا اثر تھا ورنہ
کون میثم کی طرح دار پہ آ کر چمکے
غیر ممکن ہے جہاں ہونا اجالا یاسر
نقش ماتم میری اس قبر کے اندر چمکے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.