Qabzay Mein Kis Ke Hai Haq Shafaat Ya Fatima Ya Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Wajihi Hasan Zaidi
قبضے میں کس کے ہے حق شفاعت یا فاطمہ یا حسین
کون دلائے گا محشر میں جنت یا فاطمہ یا حسین
یہ مجلس یہ پرسہ یہ غم اور یہ نوحے
مصلے پہ سینوں کے ماتم کے سجدے
ہمیں کون دیتا ہے ماتم کی طاقت
یا فاطمہ یا حسین
زمانے میں سب سے جدا ماتمی ہے
یہ کس کی دعا کا صلہ ماتمی ہے
کس کے سبب سے ہے شیعوں کی خلقت
یا فاطمہ یا حسین
غم شہ میں یہ آنسوؤں کا بہانا
کہاں جا رہا ہے ہمارا خزانہ
ہمیں کس سے اشکوں کی قیمت ملے گی
یا فاطمہ یا حسین
نبی و علی کا سہارا ہے زہرا
سفینہ ہے سرور کنارہ ہے زہرا
تو بخشش کو کس کو پکارے یہ امت
یا فاطمہ یا حسین
وجیہہ زماں کا یہی ہے وظیفہ
یہی تو ہے ظل رضا کا بھی کلمہ
اسی ورد سے پائی ہے سب نے شہرت
یا فاطمہ یا حسین
بنایا تھا رب نے زمانے کو جس دن
خدا نے لکھی سب کی تقدیر لیکن
عزادار کی کس نے لکھی ہے قسمت
یا فاطمہ یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.