Momin Ki Turbat Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Wajhi Hasan Zaidi
کہاں امکان وحشت کا بھلا مومن کی تربت میں
بچھا رہتا ہے جب فرش عزا مومن کی تربت میں
فشار قبر کیا ہے بال بھی بیکا نہیں ہو گا
گئی ہے ساتھ جب خاک شفاء مومن کی تربت میں
ہوئی شہر خموشاں میں اذاں شبیر کے غم کی
علی کے لال کا ماتم ہوا مومن کی تربت میں
حسین آئے جو لے کر ساتھ اپنے سب شہیدوں کو
سمٹ کر آگئی کرب و بلا مومن کی تربت میں
تکلم ہے وہی ماحول جو ہوتا ہے مجلس میں
کہاں تبدیل ہے آب و ہوا مومن کی تربت میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.