Zamanay Mein Jo Charcha Fiqh O Deen E Mustafa Ka Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
زمانے میں جو چرچا فقہ و دین مصطفی کا ہے
جو سچ پوچھو امام جعفر صادق کا تحفہ ہے
خدا و مصطفی مولا علی کے نام کا کلمہ
حقیقت میں امام جعفر صادق کا تحفہ ہے
جو ہے آدم تا قائم سید لولاک کا شجرہ
وہی شجرہ امام جعفر صادق کا شجرہ ہے
چلن جو انبیاء و مرسلین و اولیاء کا ہے
زمانے نے امام جعفر صادق سے سیکھا ہے
جو پہنے پھر رہے ہیں خواجہ و غوث و قطب داتا
یہ اترن بھی امام جعفر صادق کا خرقہ ہے
صلے میں بیت مدحت کے ملے گا بیت جنت میں
یہ شاعر سے امام جعفر صادق کا وعدہ ہے
کہاں ہے طاقت مدحت وجیہہ و سبط جعفر میں
یہ خدمت میں امام جعفر صادق کی ہدیہ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.