Hain Dar e Haider Pe Salman Aur Qambar Ek Se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
ہیں در حیدر پہ سلمان اور قنبر ایک سے
مرتبے میں ہیں صحابی اور نوکر ایک سے
وہ پسر ہو بھائی ہو یا دوست ہو یا ہو غلام
شہ کو لگتے ہیں بہتر کے بہتر ایک سے
ایک بخشا ہے خدا نے ایک بخشا شاہ نے
پر نظر آتے ہیں فطرس تیرے دو پر ایک سے
اے نصیری تو کہے گا اور کس کس کو خدا
ہیں ہمارے بارہ کے بارہ ہی رہبر ایک سے
ہاتھ جب پردے سے نکلا مصطفی کہنے لگے
رب کی اور حیدر کی انگلی میں ہیں پتھر ایک سے
دونوں میں ہے اتنی وسعت ڈوب جائے کائنات
ہیں عزاداروں کے آنسو اور سمندر ایک سے
وہ وجیہہ خوش نوا ہو یا کہ ہو ظل رضا
بن رہے ہیں خلد میں دونوں ہی کے گھر ایک سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.