Imam e Waqt Dua Hai Yeh Intezam Bhi Ho
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
امام وقت دعا ہے یہ انتظام بھی ہو
کہ اب کے بار شہیدوں میں میرا نام بھی ہو
مجھے بھی شوق شہادت ہے اے میرے مولا
مجھے بھی خدمت عالی کا چاہئے موقع
یہ کار خیر ہے شامل ترا غلام بھی ہو
مجھے بھی رزق شہادت عطا کریں آقا
کہ اپنے خون سے روشن کروں چراغ وفا
برائے خادم سرور یہ اہتمام بھی ہو
میں حر کے جذبہ عالی کو اختیار کروں
حسینیت کیلئے میں بھی جاں نثار کروں
تو کچھ تو ذات میری لائق سلام بھی ہو
ہو کاش ایسا شہ کاظمین فخر کریں
میں ہوں شہید میرے والدین فخر کریں
دیار خلد میں حاصل مجھے مقام بھی ہو
یہ بات سچ ہے کے اوقات سے سوا مانگی
مگر نماز میں ہر دم یہی دعا مانگی
جو فخر عشق ہے حاصل مجھے وہ جام بھی ہو
امام حجت آخر اے ورثہ دار علی
یہ التجا ہے مسلسل وجیہہ و یاسر کی
دعا ہے آج جو لب پر یہی مدام بھی ہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.