Zehra Ke Dar Ki Nokari
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajhi Hasan Zaidi
کرتے ہیں سب ولی نبی زہرا کے در کی نوکری
شاہی سے بڑھ کہ قیمتی زہرا کے در کے نوکری
مٹھی میں کائنات ہے شاہی میں شان یہ کہاں
بیٹی کہا رسول نے حسنین کہہ رہے ہیں ماں
فضہ کو یوں عزیز تھی زہرا کے در کی نوکری
دنیا کی کیا بساط ہے اسکی نظر میں خاک ہے
پاکیزہ جس کا خون ہے جس کا نسب بھی پاک ہے
کرتا رہے گا بس وہی زہرا کے در کی نوکری
ارمان ہے بتول کا اللہ کو پسند ہے
خوشیوں کی کائنات تو اشک عزا میں بند ہے
یوں کر رہے ہیں ماتمی زہرا کے در کی نوکری
زہرا کے احترام نے یہ مرتبہ عطا کیا
دوزخ میں جا رہا تھا وہ شبیر نے بچا لیا
حر کو نصیب ہو گئی زہرا کے در کی نوکری
شامل تھے اہل بیت میں کتنے عظیم ہو گئے
سلمان کی حیات میں دو ہی تو ایسے کام تھے
ہر دم علی علی علی زہرا کے در کی نوکری
دار فنا کو چھوڑ کے مومن جو کوئی جائے گا
سایہ ابوتراب کا تربت میں پھیل جائے گا
اپنا اثر دکھائے گی زہرا کے در کی نوکری
عالم کو ہر خطیب کو ذاکر کو مدح خوان کو
شاعر کو سوز خوان کو ہر ماتمی جوان کو
بنیاد ظرف پر ملی زہرا کے در کی نوکری
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.