Ali Khush Honge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
رب سے ہو جاؤ وفادار علی خوش ہوں گے
دل سے بن جاؤ عزادار علی خوش ہوں گے
جو یہ کہتے ہیں کہ ہے یاعلی کہنا بدعت
ایسے لوگوں پہ کیئے جاؤ ہمیشہ لعنت
منکروں سے رہو بیزار علی خوش ہوں گے
اپنی الفت کا یوں احساس دلانے آؤ
مجلس شاہ میں تم اشک بہانے آؤ
بن کے اشکوں کے خریدار علی خوش ہوں گے
بن کے مختار جو پیغام فنا دیتے تھے
جب کسی شاہ کے قاتل کو سزا دیتے تھے
کہہ کہ کرتے تھے ہر اک وار علی خوش ہوں گے
پوچھا میثم سے کسی نے کہ عقیدت کیا ہے
مدح حیدر کی سر دار ضرورت کیا ہے
بول اٹھے میثم تمار علی خوش ہوں گے
نیک اعمال کی تم عرش پہ شمعیں بھیجو
بس انہیں مجلس و میلاد کی خبریں بھیجو
پڑھ کہ الفت کا یہ اخبار علی خوش ہوں گے
اپنا کردار بناؤ ذرا قنبر کی طرح
مال کو چھوڑو کرو عشق ابوذر کی طرح
پھینک دو درہم و دینار علی خوش ہوں گے
پیش حیدر جو سر حشر میں جاؤں گا وجیہہ
اپنے مولا کو یہ سب شعر سناؤں گا وجیہہ
سن کے ثقلین کے اشعار علی خوش ہوں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.