Kijiye Lillah Malik Mushkilain Asan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
کیجئے للہ مالک مشکلیں آسان
اے علی کے لاڈلے فاطمہ کی جان
آپ کے دربار سے خالی نہیں لوٹا کوئی
جو کری جس نے دعا فل فور وہ پوری ہوئی
خلق کی حاجت روای ہے تیری پہچان
آپ ہیں مثل علی مرتضی مشکل کشاء
آپ کا دربار ہے سب کے لیے باب عطا
آپ کی ہے بادشاہی وارث قران
خوب لنگر بٹ رہا ہے آپ کی سرکار سے
کوئی بھوکا جا نہیں سکتا تیرے دربار سے
اس قدر مولا وسیع ہے تیرا دستر خوان
جو کوئی لاچار ہو بیمار ہو مولا رضا
آئے وہ صحن شفاء میں اور پیئے آب بقا
ہے شفاء خانہ تیرے دربار کا دالان
یا رضا بے حد ہوں شرمندہ میں بد اعمال پر
ملکہء قم کے تصدق ہو کرم بے حال پر
ہوں معافی کا میں طالب مجھ پہ کر احسان
اس لیے میں صاحب علم و ہنر ہوں یا رضا
نام میں یاسر رضا کے نام آتا ہے تیرا
میں تیرے صدقے تیرے واری تیرے قربان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.