Hussain sab teri qurbaniyon ka sadqa hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
حسین سب تیری قربانیوں کا صدقہ ہے
جو لاالہ کا باقی جہاں میں کلمہ ہے
تباہ دین کا معیار کر دیا ہوتا
یزیدیت نے تو مسمار کر دیا ہوتا
جو اپنی اصل پہ قائم وجود کعبہ ہے
جو حر کی طرح سے چاہیں نصیب چمکانے
قدم قدم پہ ہیں موجود یہ عزا خانے
کھلا ہوا جو زمانے پہ باب توبہ ہے
لگائے رکھی ہے ہر دم حسینیت دل سے
جہاں کو اتنی ہے نفرت تمہارے قاتل سے
یزید نام بھی رکھنا گناہ سمجھا ہے
وہ معرفت ہو اطاعت ہو یا شفاعت ہو
شفاء ہو رزق ہو اولاد ہو یا جنت ہو
تیرے صغیر کے جھولے سے جو بھی ملتا ہے
قسم خدا کی یہی کہہ رہے ہیں سارے نبی
یہ کائنات ہمیں یاد بھی نہیں رکھتی
ہمارا نام جو دنیا میں کوئی لیتا ہے
کہاں یہ خاک کے پیکر کہاں خدائے جلی
یہ تیرے ذکر سے معراج آدمی کو ملی
جو لا شریک ہے وہ بھی شریک ہوتا ہے
وجیہہ اور تکلم کی بن گئی قسمت
ہے تیرے ذکر سے مولا ملی ہوئی عزت
جو ماتمی ہے تیرا سر اٹھا کے چلتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.