Maula Ab Aa Bhi Jayen
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
مولا اب آ بھی جائیں کب سے بلا رہے ہیں
جور و ستم جہاں کے بڑھتے ہی جا رہے ہیں
دشمن جو آپ کے تھے ہم کو ستا رہے ہیں
ہوتے ہیں مسجدوں میں پھر آئے دن دھماکے
مولا بتائیں کب تک اپنے اٹھائیں لاشے
مہلت نہ انکو دیجئے جو خوں بہا رہے ہیں
کیا ماتمی و غازی کیا حاجی و نمازی
علم و عمل سے عاری گفتار کے نمازی
زہرا و مرتضی کا سب دل دکھا رہے ہیں
یہ نذر اور مجالس، میلاد اور محافل
سوچیں کبھی ہم ان سے کیا کر رہے ہیں حاصل
اخلاص ہی نہیں جب پھر کیا کما رہے ہیں
ان سے سلام کہنا باد صبا ہمارا
اے باقی رہنے والو ہم کو نہ بھول جانا
تم انتظار کرنا اب ہم تو جا رہے ہیں
عاشور ہو یا چہلم جب بھی ہوا دھماکہ
اہل عزا کو شہر قائد میں ہم نے دیکھا
کس حوصلے سے اپنے لاشے اٹھا رہے ہیں
انعام بھی ملے گا شاباش بھی ملے گی
تم کرنا سبط جعفر اپنا محاسبہ بھی
تم جن سے ہو مخاطب وہ جلد آ رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.