Bani Hai Yeh Duniya Baraye Muhammad
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Wajih Hasan Zaidi
بتاتا ہے خود یہ خدائے محمد
بنی ہے یہ دنیا برائے محمد
شب قدر قرآن صامت کی صورت
مکمل ہوئی ہے ثنائے محمد
سر عرش معراج کی انتہا پہ
نہ پہنچا کوئی بھی سوائے محمد
بڑے چین سے بستر مصطفی پہ
علی سو رہے ہیں بجائے محمد
یہ من کنت مولا سے ثابت ہوا ہے
ولائے علی ہے ولائے محمد
جبھی تو ہیں حوروں کے چہرے درخشاں
لگاتی ہیں وہ خاک پائے محمد
ہے پشت نبی پہ بقائے نبوت
وحی آئی سر نہ اٹھائے محمد
جو بارہ چراغ امامت ہیں روشن
ہے ان سب میں یاسر ضیائے محمد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.