Dar e Batool Jalaya Gaya Madine Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Hamza
در بتول جلایا گیا مدینے میں
علی کو خون رلایا گیا مدینے میں
ستم تو یہ ہے تماشائی بن گئی دنیا
کسی نے کچھ نہ کہا دیکھتی رہی دنیا
علی کو قیدی بنایا گیا مدینے میں
نا جانے کیا ہوا بعد نبی زمانے کو
نماز جس سے ہے قائم وہ گھر جلانے کو
نمازیوں کو بلایا گیا مدینے میں
کہا یہ بھائی نے اک بھائی سے گلے لگ کر
حسن بھلا نہیں سکتا حسین وہ منظر
جب ہاتھ ماں پہ اٹھایا گیا مدینے میں
شکستہ پہلو جو زہرا دکھائی دیتی ہے
حدیث بضعۃ منی دہائی دیتی ہے
نبی کا خون بہایا گیا مدینے میں
ہوا یہ ظلم جو مسجد میں رو پڑے مولا
وہ جس نے مارا تھا بنت رسول کو درہ
وظیفہ اس کا بڑھایا گیا مدینے میں
جواب کیا دیں علی پوچھتی ہے یہ بیٹی
ہے بابا جلتا ہوا در گرا کے ماں پہ میری
سنا ہے جشن منایا گیا مدینے میں
یہ راز دفن ہے دو بھائیوں کے سینے میں
نبی کی بیٹی کو مسجد میں گھر میں کوچے میں
کہاں کہاں پہ ستایا گیا مدینے میں
کہا رسول سے بنت رسول نے جا کر
فدک نہ دیتے مجھے کوئی غم نہیں تھا مگر
میرا مذاق اڑایا گیا مدینے میں
غریبی لکھے تکلم امیر کی کیسے
اندھیری رات میں چھپ کر مدینے والوں سے
مزار زہرا بنایا گیا مدینے میں
حسن حسین کو پہچان ہی نہیں پائی
تمام ہو گئی بنت نبی کی بینائی
طمانچہ ایسا لگایا گیا مدینے میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.