Madad Karo Fizza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
مدد کرو فضہ
شکستہ پہلو سے میرے یہ در ہٹا دو خدایا
گرا ہے ٹوٹ کے آنگن میں گوشوارہ میرا
ہے کان زخمی ستمگر نے اس طرح مارا
علی نہ دیکھیں خدارا چھپا دو زخم یہ میرا
تمہاری زحمتیں جلدی سے اب تمام کروں
میں جاتے جاتے جہاں سے انھیں سلام کروں
وہ دیکھو آگئے بابا اٹھا دو دے کے سہارا
مریض موت کے جیسی نحیف لگتی ہوں
میں آج تم سے زیادہ ضعیف لگتی ہوں
لگا ہے جب سے طمانچہ مجھے نظر نہیں آتا
چلو مدینے میں اک ایک گھر پہ جائیں گے
غدیر کیا ہے انھیں یاد ہم دلائیں گے
فدک تو چھن گیا میرا یہ حق نہ چھینیں علی کا
یہ بات سوچ کے دل غم سے پارہ پارہ ہے
حسن کے سامنے ظالم نے مجھ کو مارا ہے
بتا دو کیسے کروں گی بھلا میں سامنا اس کا
سہارا دے کے مجھے لے چلو خدارا وہاں
وہ رسی باندھ کے حیدر کو لے گئے ہیں جہاں
نہ اب ہو دیر خدارا ہے میرا مولا اکیلا
ہوئی یہ کہہ کے تکلم خاموش وہ بی بی
میں اپنے لال سے رخصت نہ ہو سکوں گی کبھی
لٹا دو جانب قبلہ حسین آتا ہی ہوگا
میں بال کھول کے عرش علا ہلا دوں گی
ابوالحسن کو نہ چھوڑا تو بد دعا دوں گی
دعا کے واسطے میرا یہ ہاتھ اٹھا دو خدارا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.