Har Zulm Ka Nishana Banaya Batool Ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Fatima Ladak
ہر ظلم کا نشانہ بنایا بتول کو
بابا کی تعزیت میں ستایا بتول کو
حیدر پہ ظلم ڈھایا گیا دیکھتی رہی
باندھا گیا علی کا گلا دیکھتی رہی
جو ہو سکا وہ ظلم دکھایا بتول کو
اس ظلم سے ہلایا گیا مرقد رسول
اظہار تعزیت میں جلایا در بتول
غربت کا تازیانہ لگایا بتول کو
دربار سے پلٹ کے جو گھر آئی فاطمہ
زینب یہ بولی بی بی ہے کیا نام آپ کا
سن کر سوال غم سے غش آیا بتول کو
حق مانگنے گئی تھی یہ کیا لے کے آئی ہے
ہونٹوں پہ اپنے آہ و بکا لے کے آئی ہے
اپنے ہی حق سے غیر بتایا بتول کو
بابا تیری جدائی کا صدمہ بھی کم نہ تھا
پھر بھی ہوا نہ مجھ پہ وہ کوئی ستم نہ تھا
واجب عمل سمجھ کے رلایا بتول کو
چھپ چھپ کے جایا کرتی تھی قبر رسول پر
لیکن جب اشقیا کی پڑی آپ پر نظر
قبر رسول سے بھی ہٹایا بتول کو
زہرا نے غم جو دیکھے رقم ہو اسد سے کیا
پڑتے جو دن پہ شب میں بدل جاتا فاطمہ
غم نے قضا کی نیند سلایا بتول کو
قبر نبی پہ جا کے یہ کہتی تھی فاطمہ
بابا تمہارے غم میں نہ رونے مجھے دیا
خاموش جھڑکیوں سے کرایا بتول کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.