Zahra Zaeef Ho Gayi Athara Saal Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajhi Hasan Zaidi
بنت رسول کہتی تھیں آنسو بہا بہا زہرا ضعیف ہو گئی اٹھارہ سال میں
امت نے کیسا ظلم کیا وا مصیبتا زہرا ضعیف ہو گئی اٹھارہ سال میں
اے بابا کیا بتاؤں جو ڈھائے گئے ستم
غربت پہ میری روئے نہ کیوں کائنات غم
حق میرا کلمہ گویوں نے چھینا بصد جفا
زہرا ضعیف ہو گئی اٹھارہ سال میں
بھولوں میں کیسے ٹوٹی تھیں جب پسلیاں میری
در مجھ پہ تھا میں خاک پہ زخموں سے چور تھی
اور در پہ پاؤں رکھ کے مسلماں گزر گیا
زہرا ضعیف ہو گئی اٹھارہ سال میں
اب بیٹھ کر میں پڑھتی ہوں بابا صلوۃ بھی
پہلو کا درد اٹھنے نہیں دیتا ہاتھ بھی
دل ڈوبا جا رہا ہے غم و رنج سے میرا
زہرا ضعیف ہو گئی اٹھارہ سال میں
درے لگائے حد سے مسلماں گزر گیا
زخمی میں ہو گئی میرا محسن بھی مر گیا
امت نے ایسے اجر رسالت ادا کیا
زہرا ضعیف ہو گئی اٹھارہ سال میں
اٹھتی ہے ہوک سینے سے آتا ہے منہ کو دم
اب بے عصا میں چل نہیں پاتی ہوں اک قدم
ضعف بدن یہ کہتا ہے نزدیک ہے قضا
زہرا ضعیف ہو گئی اٹھارہ سال میں
لمحہ بہ لمحہ یہ بھی جسارت کریں گے یہ
اک روز منہدم میری تربت کریں گے یہ
بابا نہ اب رکے گا ستم کا یہ سلسلہ
زہرا ضعیف ہو گئی اٹھارہ سال میں
دل پر اٹھاتے آئے ہیں صدمات اے وجیہہ
کیونکر لہو نہ روئیں یہ سادات اے وجیہہ
جب اے ہلال خود ہی یہ مصرعہ ہے مرثیہ
زہرا ضعیف ہو گئی اٹھارہ سال میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.