Tu Ne Bakhsha Hai Sab Ko Sahara
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
تو نے بخشا ہے سب کو سہارا ہر پیمبر نے تجھ کو پکارا
تو ہی دنیا کا مشکل گشاء ہے بنا تیرے نہیں ہے گزارا
تو جسے چاہے قنبر بنا دے
تو جسے چاہے بوذر بنا دے
تیری قدرت کی ہے یہ کرامت
جس کو چاہے قلندر بنا دے
تیری مرضی پہ سب منحصر ہے
سارے عالم پہ تیرا اجارہ
کون ہے ایسے رتبوں پہ پہنچا
تو محمد کے کاندھوں پہ پہنچا
ایک ہی وقت میں میرا مولا
پوری چالیس جگہوں پہ پہنچا
لا مکاں تو فقط کبریا ہے
کیا کہیں تم کو بولو خدارا
نوح کی ہے نجابت علی سے
اور موسی کی ہیبت علی سے
صرف طاقت نہیں ہے نبی کی
ہے خدا کی بھی قوت علی سے
جب بھی مشکل میں کوئی پڑا ہے
کام آیا علی کا ہی نعرہ
دین کا بول بالا ہے تم سے
چاند میں بھی اجالا ہے تم سے
دے رہا ہے یہ قرآں گواہی
نام خالق کا اعلی ہے تم سے
ڈوبے سورج کو پلٹا دے پل میں
تیرے ابرو کا ایک اشارہ
رسم توحید تجھ سے چلی ہے
تیرے گھر میں عبادت پلی ہے
جس کو کہتے ہیں سب لوگ جنت
وہ تمہارے ہی گھر کی گلی ہے
تیری چوکھٹ کی ہے یہ بلندی
سجدہ کرنے کو آیا ستارا
تیرے در پہ جو پہنچا سوالی
پھر نہیں آیا وہ ہاتھ خالی
یہ حدیث پیمبر بھی سن لو
نہیں دشمن علی کا حلالی
ظل ثقلین کہہ دو عدو سے
اپنا شجرہ وہ دیکھے دوبارہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.