Baad Tere Yeh Sitam Dhaya Gaya Hai Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Shabih Raza Jafri
بعد تیرے یہ ستم ڈھایا گیا ہے بابا
مجھ کو دربار میں بلوایا گیا ہے بابا
خشک و تر جو ہے سر دہر مہر ہے میرا
پھر بھلا باغ فدک کا مجھے غم کیا ہو گا
غم تو یہ ہے مجھے جھٹلایا گیا ہے بابا
میں نے دعوی جو کیا میری سند رد کر دی
وہ سند جس پہ تھی تحریر وصیت تیری
اس کو دو ٹکڑے بھی کروایا گیا ہے بابا
آپ کے بعد مصائب ہی مصائب ٹوٹے
حاکم وقت کے احکام پہ دیکھو میرے
گھر کا دروازہ بھی جلوایا گیا ہے بابا
آگ لے کے جو میرے گھر کی طرف آئے عدو
کر دیا میرا لعینوں نے شکستہ پہلو
مجھ پہ دروازہ بھی گروایا گیا ہے بابا
میں تیری یاد میں دن رات بکا کرتی تھی
تیری امت میرے رونے پہ گلہ کرتی تھی
گھر سے بے گھر مجھے کروایا گیا ہے بابا
کلمہ گویوں نے کیئے بعد تیرے ظلم کثیر
قتل محسن کو کیا اور تیرے حیدر کو اسیر
مجھ کو ہر گام پہ تڑپایا گیا ہے بابا
رو کے یاسر یہی کہتی تھی میری شہزادی
سب کو معلوم تھا میں کون ہوں لیکن پھر بھی
آپ کی بیٹی کا حق کھایا گیا ہے بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.