Fatima Ka Dil Ruba Mashhad Mein Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
فاطمہ کا دل ربا مشہد میں ہے
زینت آل عبا مشہد میں ہے
نور میں ہے ان کے خالق کی جھلک
ان کے پیکر میں محمد کی چمک
پائی ہے ورثے میں حیدر کی دمک
عصمتوں کا آئینہ مشہد میں ہے
ہر جگہ یہ بھی ہوئے ہیں فتحیاب
ان کا چہرہ دیکھنا بھی ہے ثواب
یہ بھی مغرب سے بلا لیں آفتاب
کیا نصیری کا خدا مشہد میں ہے
گفتگو جس وقت کرتے تھے امام
سب سمجھتے ہیں حسن محو کلام
یوں غم شبیر کا تھا اہتمام
ایسا لگتا کربلا مشہد میں ہے
کہہ رہا ہے یہ وجیہہ خوش نوا
مجھ کو آقا سے عجب تحفہ ملا
میں اسی تاریخ کو پیدا ہوا
سو میرا حاجت روا مشہد میں ہے
جب سے دیکھا شاہ والا کا دیار
بن گیا میں بھی صبیح نامدار
دل یہ کہتا ہے کہ جاؤں بار بار
خلد کی آب و ہوا مشہد میں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.