Ali O Zahra Ki Poti Sakina Binte Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
علی و زہرا کی پوتی سکینہ بنت حسین
ہے شاہ زادی کی بیٹی سکینہ بنت حسین
جہاں رباب و سکینہ نہ ہوں وہ گھر ہی نہیں
حسین کہتے تھے یہ ہی سکینہ بنت حسین
تمہیں حسین نے مانگا جو بحر کرب و بلا
تو تم نے جان بھی دیدی سکینہ بنت حسین
چچا کی لاڈلی گھر بھر کی آنکھ کا تارا
نہ کیوں ہر اک کو ہو پیاری سکینہ بنت حسین
حسین و عابد و زینب دعائیں دیتے رہے
شریک کار تھی سب کی سکینہ بنت حسین
وہ جس کو کہتے ہیں شامی رقیہ بنت حسین
ہے ہند و پاک میں وہ ہی سکینہ بنت حسین
شہید خود بھی ہے یہ بنت سید الشہدا
کسی سے کم تو نہیں تھی سکینہ بنت حسین
یہ جن و انس و ملک بلکہ اولیاء بھی کریں
تمھارے در کی غلامی سکینہ بنت حسین
امام آ کے رہائی اسے دلائیں گے
ہے قید خانے میں اب بھی سکینہ بنت حسین
وجیہہ ہو کے ہو وہ سبط جعفر زیدی
ہیں تیرے در کے بھکاری سکینہ بنت حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.