Faraz e dar par bhi zikr e maula dhoond lete hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
فراز دار پر بھی ذکر مولا ڈھونڈ لیتے ہیں
جنہیں جنت بلاتی ہے وہ رستہ ڈھونڈ لیتے ہیں
فضائل پر علی کے لاکھ پردے ڈال دے دنیا
جو نکتہ سنج ہوتے ہیں وہ نکتہ ڈھونڈ لیتے ہیں
فضا جیسی بھی ہو لیکن علی کی مدح کے طائر
اگر بہلول ہوتے ہیں تو دانا ڈھونڈ لیتے ہیں
ہمارے ہاتھ ہیں مانوس اتنے دامن حق سے
اندھیرے میں بھی ہم نہج البلاغہ ڈھونڈ لیتے ہیں
ہماری چشم بینا پر زمانہ محو حیرت ہے
بخاری میں بھی ہم من کنت مولا ڈھونڈ لیتے ہیں
یزیدی پتھروں میں اتفاقا حر بھی شامل تھا
مگر جو جوہری ہوتے ہیں ہیرا ڈھونڈ لیتے ہیں
خدا کا شکر ہے جرار ہم مولا کے صدقے میں
کہیں بھی ہوں مگر اپنا قبیلہ ڈھونڈ لیتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.