Ek Din
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
آئیں گے غیب سے میرے سرکار ایک دن
پھر سے ہنسے گی کعبے کی دیوار ایک دن
بیعت خدا بقیعہ میں قبر رسول پر
ماتم کریں گے شہ کے عزادار ایک دن
اشک غم حسین سے آنکھوں کو تر رکھو
ہو گا امام عصر کا دیدار ایک دن
باقی نہیں بچے گا کوئی منکر عزا
پھر سے چلے گی حیدری تلوار ایک دن
جس جس نے شہ کے غم کو تماشہ بنایا ہے
سب مارے جائیں گے وہ اداکار ایک دن
سکہ چلے گا صرف عزائے حسین کا
مٹ جائیں گے یہ درہم و دینار ایک دن
اک لفظ بھی نہ بیچا تکلم نے اس لیے
آئے گا میرے فن کا خریدار ایک دن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.