Abbas Hoon Haider Ki Ibadat Ki Jaza Hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
عباس ہوں حیدر کی عبادت کی جزا ہوں
ماں ناز سے کہتی ہے کہ زہرا کی دعا ہوں
دنیا یہ جسے کہتی ہے غازی کی ادائیں
ماں نے یہ مجھے گھٹی میں بخشی ہیں وفائیں
بچپن سے یہی درس وفا روز پڑھا ہوں
خالق نے جہاں در پہ اتارا ہے ستارا
میں نے اسی چوکھٹ پہ ہے سب وقت گزارا
دہلیز پہ زہرا کی قمر بن کے جلا ہوں
دو خاص حجابات بنے بنت علی کے
اک فاطمہ زہرا نے دیا ایک علی نے
اک چادر تطہیر تو اک میں وہ ردا ہوں
جو کام لیا کرتا ہے رب لوح و قلم سے
وہ کام لیا کرتا ہوں میں مشک و علم سے
ان ہاتھوں سے میں رزق جہاں بانٹ رہا ہوں
میرے لیے ملبوس نہیں آئے جناں سے
ہاتھوں سے مگر خود سیے خاتون جناں نے
تطہیر کے ملبوس پہن کر میں پلا ہوں
آغوش میں ماں کی میری چلتی رہیں سانسیں
شبیر پہ آ جانے تلک کھولی نہ آنکھیں
بچپن سے میں شبیر کا زوار رہا ہوں
کعبے کی فصیلوں سے سر دشت شہادت
لپٹا ہوا قدموں سے رہا سائے کی صورت
شبیر کے ہر نقش کف پا میں بسا ہوں
بپھرے ہوئے اک شیر کی شمشیر زنی کی
اک مشک تھی صفین میری تشنہ لبی کی
میں پیاس سے لڑتا ہوا عباس بنا ہوں
الحمد کی صورت ہوں میں آغاز پہ اکبر
والناس کی صورت ہوں میں آخر پہ مقرر
یوں سورہء کوثر کی حفاظت پہ کھڑا ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.