Zulm ke sare taqaze aazmane ke liye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Miran Bahadur Party Sialkot
ظلم کے سارے تقاضے آزمانے کے لیے
بس ملی امت کو زہرا ہی ستانے کے لیے
مانگنے ورثہ گئی تھی پر وہاں دربار میں
تازیانے اٹھ گئے حق کو چھپانے کے لیے
ہاتھ پہلو اور ردا شاہد ہیں بعد مصطفی
رہ گئیں ام ابیھا زخم کھانے کے لیے
در جلانے آئے تھے یہ پوچھیئے سلمان سے
سچ تو یہ ہے آئے تھے وہ عرش ڈھانے کے لیے
غم تو یہ ہے آپ کی بابا صف ماتم پہ بھی
آپکا آیا نہ کوئی غم منانے کے لیے
کیوں کیا بے آس زہرا آئی تھی دربار میں
رسیوں سے ہاتھ زینب کے بچانے کے لیے
عرش پہ ماتم تھا اور جبریل تھے نوحہ کناں
جون جب زہرا اٹھی دربار جانے کے لیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.