Haye Mahrooma Fatima Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Junaid Abbas
ہائے محرومہ فاطمہ زہرا، ہائے مظلومہ فاطمہ زہرا
کہہ کے من کنت جسے مولا بنا گئے تھے رسول
رسیاں اسکے گلے میں دیکھتی رہ گئیں بتول
کیا کرے دکھیا فاطمہ زہرا
آپ کا پہلو شکستہ ہو گیا ہائے بتول
آپ کا در جل گیا جس در پہ رکتے تھے رسول
وقت ہے کیسا فاطمہ زہرا
آپ کا شبیر سوتا ہی نہیں بن آپ کے
آپ ہو ماں اس کی بتلائیں کہیں بن آپ کے
کیسے سوئے گا فاطمہ زہرا
شرم آتی ہے پدر سے آپ کی بیٹی کو جب
آپ نہ ہوں گی تو زینب کیسے رہ پائے گی تب
جانے کیا ہو گا فاطمہ زہرا
وقت آخر یہ وصیت فاطمہ زہرا نے کی
روز تربت پر میری شبیر لانا یاعلی
رو دیئے مولا فاطمہ زہرا
پیاسا ہوں راتوں کو اکثر کہتے ہیں اٹھ کر حسین
بعد پانی شہزادی آپ کے وہ دل کا چین
کس سے مانگے گا فاطمہ زہرا
جب لگے تربت میں زہرا کو سلانے مرتضی
رو کے کہتے تھے بہت روئی ہو یاں اے فاطمہ
اب نہیں رونا فاطمہ زہرا
بولے حیدر معاف کرنا ہو اگر میرا قصور
روز مرقد پر تیرے شبیر لاؤں گا ضرور
تجھ سے ہے وعدہ فاطمہ زہرا
دیکھنا افراز مہدی غیب سے جب آئیں گے
شہ کے ماتمداروں سے تعمیر وہ کروائیں گے
آپ کا روضہ فاطمہ زہرا
رب کے آگے سجدہ کرنے بیٹھی جب وہ آخری
اس مصلے پر ہی بی بی کی شہادت ہو گئی
عرش تھرایا فاطمہ زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.