Zulm Ki Raat Dhalne Wali Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
ظلم کی رات ڈھلنے والی ہے وارث ابوتراب آئے گا
قتل ہو جائیں گے عدوئے علی ظالموں پر عذاب آئے گا
العجل کی صدائیں اٹھیں گی قلب مومن پہ نور برسے گا
فکر سفیان منہ چھپائے گی آدمی روشنی کو ترسے گا
اہل ایماں کی رہبری کے لیے قائد انقلاب آئے گا
پنجتن پاک جن کے رہبر ہیں ان پہ حجت امام بارہ ہیں
ہر قدم پر جو ہم کو پڑتی ہے وہ ضرورت امام بارہ ہیں
جلد ہم سب کی رہنمائی کو بارہواں آفتاب آئے گا
دشمنان کتاب و عترت کے ہر ارادے کو خاک کر دے گا
حق سادات چھیننے والے ہر عدو کو ہلاک کر دے گا
آل سفیان منہ چھپائے گی پاسبان کتاب آئے گا
سارا عالم سکون پائے گا اہل ایمان مسکرائیں گے
عدل ہو گا جہان میں قائم بت تکبر کے ٹوٹ جائیں گے
کھل اٹھے گا یقین کا چہرہ دین حق پر شباب آئے گا
ان کے ہمراہ اوصیا ہوں گے ان کے ہمراہ انبیاء ہوں گے
ان کے لشکر کے جو سپاہی ہیں وہ جری ہوں گے اصطفا ہوں گے
سچ تو یہ کہ جلد ہی اکبر لے کے وہ آب و تاب آئے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.