Tu agar pairo e Sajjad nahi ho sakta
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
تو اگر پیروئے سجاد نہیں ہو سکتا
ظلم کی قید سے آزاد نہیں ہو سکتا
عشق عابد سے ہے آباد اگر دل تیرا
پھر یہ لکھ لے کہ تو برباد نہیں ہو سکتا
آل احمد کی مصیبت پہ جو خوش ہوتا ہے
زندگی بھر وہ کبھی شاد نہیں ہو سکتا
جو لگاتا نہیں مولا کے وسیلے سے صدا
وہ بشر قابل امداد نہیں ہو سکتا
جو کے اب نعرہ حیدر کے مقابل آئے
ایسا نعرہ کبھی ایجاد نہیں ہو سکتا
سبط جعفر کی طرح ملک ادب میں یاسر
اب کوئی دوسرا استاد نہیں ہو سکتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.