Main Molai Hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
میں غلام حیدر کرار ہوں مولائی ہوں
ہم خیال میثم تمار ہوں مولائی ہوں
میری پیشانی پہ ہے خاک نجف جلوہ نما
میں یقینا صاحب دستار ہوں مولائی ہوں
کر کے ٹکڑے مرحب و عنتر کے بولی ذوالفقار
حیدر کرار کی تلوار ہوں مولائی ہوں
اہل ماتم اور ماتم کی حفاظت کے لیے
میں سراپا آہنی دیوار ہوں مولائی ہوں
شامل حرف دعائے سیدہ ہوں اس لیے
شاہ والا کا میں ماتمدار ہوں مولائی ہوں
میں ہوں یاسر مدح خوان حضرت شاہ امم
با ہنر ہوں صاحب کردار ہوں مولائی ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.