Khutba e Bibi Zainab s.a
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Wajih Hasan Zaidi
کھلی جو آنکھ حبیب خدا کی گود ملی
علی کی گود ملی فاطمہ کی گود ملی
حسن سے پیکر صدق و صفا کی گود ملی
امام صبر شہہ کربلا کی گود ملی
یہ گل وہ ہے جسے سارے چمن نے پالا ہے
شرف یہ ہے کہ انہیں پنجتن نے پالا ہے
شرف سے آپ کے واقف ہیں سب کے سب زینب
ڈری ہیں قوت ظلم و ستم سے کب زینب
بقائے دین خدا کا بنیں سبب زینب
تمام عمر رہیں بن کے زین اب زینب
دیار شام میں زینب نے یوں کلام کیا
ادب سے نہج بلاغہ نے خود سلام کیا
ہے میرا نام تو زینب علی کی بیٹی ہوں
یہ جانتے ہیں یہاں سب علی کی بیٹی ہوں
سفیر شاہ ہے منصب علی کی بیٹی ہوں
یہ سن لے وقت کا مرحب علی کی بیٹی ہوں
یزیدیت کا جنازہ اٹھا کے دم لوں گی
میں آج قلعہء بیعت کو ڈھا کے دم لوں گی
یہ ھل اتی کا گھرانہ میرا گھرانہ ہے
میرے ہی گھر پہ فرشتوں کا آنا جانا ہے
کہ سجدہ گاہ ملک میرا آستانہ ہے
میرے عدو کا جہنم میں بس ٹھکانہ ہے
شرف میں سب سے سوا بعد پنجتن میں ہوں
علی کی بیٹی ہوں عباس کی بہن میں ہوں
علی کی راحت جاں تیری ہمتوں کو سلام
عظیم بیٹوں کی ماں تیری عظمتوں کو سلام
رسول شاہ زماں تیری رفعتوں کو سلام
حسینیت کی اماں تیری محنتوں کو سلام
قدم قدم پہ عجب معجزے دکھائے ہیں
ہوا کی زد پہ چراغ عزا جلائے ہیں
ضمیر غیرت انسانیت جھنجھوڑ دیا
ہر ایک ذہن کو سوئے حسین موڑ دیا
غرور شام کے حاکم کا اس نے توڑ دیا
یزید شام کو لعنت کے ساتھ جوڑ دیا
فقط یہ دختر زہرا کا کارنامہ ہے
یزید مر گیا لیکن حسین زندہ ہے
تیرے بیان فضائل کا حق ادا کیا ہو
بھلا شرف تیرا ہر اک پہ آئینہ کیا ہو
تیری ثنا کہاں اعجاز کی زبان کہاں
تیری صفات کا لفظوں میں تذکرہ کیا ہو
تو حق کی صبح تیرا شام کو پتہ کیا ہو
غبار راہ کہاں اور آسمان کہاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.