Kya bataon tumhein pyare baba teri ummat ne bada zulm kiya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Adil
کیا بتاؤں تمہیں پیارے بابا تیری امت نے بڑا ظلم کیا
بعد تیرے اے رسول دوسرا تیری امت نے بڑا ظلم کیا
بابا سب بھول گئے آپ کا فرمان غدیر
آ گئے حیدر کرار کو وہ کرنے اسیر
یہ وقت فضہ بھی آیا بابا
تیری امت نے بڑا ظلم کیا
جس پہ جبریل گدائی کے لیے آتے تھے
آپ بھی جس پہ ٹھہر کے دعا فرماتے تھے
ہاں جلا ڈالا وہی دروازہ ہم پہ
تیری امت نے بڑا ظلم کیا
بیت الحزن میں جا کر میں بکا کرتی تھی
تیرے غم میں میری فریاد بری لگتی تھی
گھر میں ماتم تیرا کرنے نہ دیا
تیری امت نے بڑا ظلم کیا
ظالموں کو یہ پتہ تھا ہوں نبی کی دختر
پھر بھی جلتا ہوا دروازہ گرایا مجھ پر
کر دیا پہلو شکستہ میرا
تیری امت نے بڑا ظلم کیا
تیرے بچوں کو لیا برسر دربار گئی
کلمہ گویوں کو دکھاتی رہی تحریر تیری
ہائے افسوس مجھے حق نہ ملا
تیری امت نے بڑا ظلم کیا
ناتواں ہو گئے بابا میرے بازو میرے پیر
بابا میں چل نہیں سکتی ہوں سہارے کے بغیر
پھر بھی دربار میں بلوایا گیا
تیری امت نے بڑا ظلم کیا
آج بھی آتی ہے یاسر یہ بقیعہ سے صدا
المدد جدی یا مولائی ابی یا آقا
دیکھئے پہلو شکستہ ہے میرا
تیری امت نے بڑا ظلم کیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.