Sada run se Abbas ki aa rahi hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
صدا رن سے عباس کی آ رہی ہے
شجاعت کی تاریخ دہرا رہی ہے
رجز سن کے شیر خدا کے پسر کا
جبین دو عالم جھکی جا رہی ہے
میرا نام عباس غازی لقب ہے
مجھے حکم سرور کا پاس ادب ہے
رجز اب سنے میرا فوج ستمگر
علی کا پسر ہوں یہ میرا نصب ہے
جو خیبر شکن ہے امیر عرب ہے
میں نیزے پہ چاہوں زمیں کو اٹھا لوں
ابابیل کا بھی میں لشکر بلا لوں
فلک مثل کاغذ زمیں پر الٹ کر
خدا کی قسم میں علی سے دعا لوں
خدا کا غضب میرا قہر و غضب ہے
شرف ہے غلام حسین و حسن ہوں
سخاوت کی مسند پہ جلوہ فگن ہوں
فنا و بقا ہیں میری دسترس میں
میں پابند حکم امام زمن ہوں
شہہ دیں کی چاہت ہی میری طلب ہے
علی کی جبیں پر ہے جو نور میں ہوں
دلیری شجاعت میں مشہور میں ہوں
وفا تا قیامت ہے منسوب مجھ سے
حرم کی حفاظت پہ مامور میں ہوں
میری خامشی کا فقط یہ سبب ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.