Sada ran se Abbas ki aa rahi hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
صدا رن سے عباس کی آ رہی ہے
شجاعت کی تاریخ دہرا رہی ہے
رجز سن کے شیر خدا کے پسر کا
جبین دو عالم جھکی جا رہی ہے
میں چاہوں تو دریا سے فوجیں ہٹا دوں
میں انبار لاشوں کی رن میں لگا دوں
فقط ایک نیزے کی ضرب گراں سے
جو چاہوں تو فوج عدو کو مٹا دوں
ہجوم عدو کی مجھے فکر کب ہے
سنو میرا منصب ہے مشکل کشائی
زمانے کی کرتا ہوں حاجت روائی
میں ذات و صفت میں علی کی طرح ہوں
ہے میرے تصرف میں ساری خدائی
کہ باب الحوائج تو میرا لقب ہے
محب غیظ میں تھا علی کا غضنفر
رجز سن کے لرزاں تھی فوج ستمگر
ترائی پہ قبضہ تھا شیر جری کا
فقط یہ رجز تھا جری کے لبوں پر
ہمارے سبب سے وجود عرب ہے
نبوت کو میرے ہے دادا نے پالا
میرے بابا حیدر نے حق کو سنبھالا
رگ دین حق میں ہمارا لہو ہے
نسب میں حسب میں ہوں سب سے میں اعلی
کہ قاتل پہ رحمت ہمارا کسب ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.