Maryam hain Hajra hain na Sara hain Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajih Hasan Zaidi
مریم ہیں ہاجرہ ہیں نہ سارہ ہیں فاطمہ
قد آئینوں کے پست ہیں بالا ہیں فاطمہ
گودی میں لے کے فخر سے جھومیں نہ کیوں رسول
گل زندگی کی ایک تمنا ہیں فاطمہ
پرچھائی بھی نہ دیکھی کبھی دن کی دھوپ نے
نکلا نہ جو ردا سے وہ چہرہ ہیں فاطمہ
پہنچی خدا کے گھر سے یہ نسبت نبی کے گھر
اترا جو آسماں سے وہ رشتہ ہیں فاطمہ
آیت میں ڈھل گئی جو وہ تحریر ہیں علی
مانگا جو آیتوں نے وہ لہجہ ہیں فاطمہ
حیدر ہیں وہ نماز شجاعت نے جو پڑھی
عصمت نے جو کیا ہے وہ سجدہ ہیں فاطمہ
جب آ گئیں بتول کھڑے ہو گئے رسول
ثابت ہوا کہ ام ابیھا ہیں فاطمہ
نیر میری زباں کوئی قرآن تو نہیں
میں کس طرح بتاؤں بھلا کیا ہیں فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.