Ae Aathwain Haider
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
تو شاہ خراسان ہے دنیا تیری نوکر اے آٹھویں حیدر
سجدہ تیری دہلیز پہ کرتا ہے قلندر اے آٹھویں حیدر
آنکھوں میں بسالوں تیرے روضے کے نظارے
دیوانہ رضا کا مجھے ہر دانا پکارے
ارمان ہے موت آئے تو مولا تیرے در پر
بگڑی ہوئی ہر بات فقیروں کی بنائی
ہوتی ہے خراسان سے خیرات خدائی
تو فیض کا دریا ہے کرم کا ہے سمندر
اس بندہء نا چیز کو انمول بنا دے
مولا مجھے خاک در بہلول بنا دے
قسمت پہ میری ناز کرے حر کا مقدر
ہوتا ہے بڑی دھوم سے شبیر کا ماتم
روضے پہ تیرے لگتا ہے ہر وقت محرم
آتی ہے صدا ہائے حسینا کی برابر
مولا مجھے اس دور منافق سے بچا لے
تجھ سے ہوں بہت دور مجھے پاس بلا لے
چلتا ہے تیرے ہجر کا دل پر میرے خنجر
جا دیکھ لے دنیا یہ تکلم کا ہے دعوی
مشہد میں کوئی شخص بھی بھوکا نہیں سوتا
بٹتا ہے صبح و شام تیرے نام کا لنگر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.