Abhi to aaya hai Marhab, suno to kam se kam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
ابھی تو آیا ہے مرحب، سنو تو کم سے کم
کیوں بھاگ آتے ہو یارو، رکو تو کم سے کم
ادھر رسول ہیں کہتے، کہ جاؤ جنگ کرو
ادھر یہ کہتا ہے خیبر، لڑو تو کم سے کم
چھپے کہاں ہو محمد پکارتے ہی رہے
یہ جنگ چاہے لڑو نا، ملو تو کم سے کم
نا مارتے ہو نا مرتے ہو، ایک کام کرو
شرم سے ہی میرے پیارو، مرو تو کم سے کم
علی کو بھیجا نبی نے تو بولے یہ اصحاب
ملے گا مال غنیمت، چلو تو کم سے کم
جیا ہے کون مرا کون بغض حیدر میں
جو کہہ نہیں کبھی سکتے، لکھو تو کم سے کم
لحد میں آ گئے حیدر، فرشتو عرض سنو
علی کی دید ہو کھل کر، ہٹو تو کم سے کم
امام آئیں گے امداد کو تیری کاشف
یزید وقت کے آگے، اٹھو تو کم سے کم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.