Mere Maula Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
میرے مولا علی، میرے مولا علی
ہم فقیروں کا زمانے میں وظیفہ ہے یہی
آپ کی ذات کا عرفان بڑی مشکل ہے
بخدا آپ کی پہچان بڑی مشکل ہے
آپ کیا ہیں یہ سمجھتے ہیں خدا اور نبی
ذکر تیرا ہی عقیدے کی زباں ٹھہرا ہے
اس لیے نام علی جزو اذاں ٹھہرا ہے
کفر و ایماں کی کسوٹی ہے ولایت تیری
قاب و قوسین سے گزرا جو رسولوں کا رسول
اور سر عرش ہوا رحمت باری کا نزول
شب معراج نبی نے تیری آواز سنی
تیری عظمت کو مورخ یوں بیاں کرتے ہیں
شافعی تجھ پہ خدائی کا گماں کرتے ہیں
یہ خلافت تو ہمیشہ تیری ٹھوکر میں رہی
یہ جہاں والے تجھے عقدہ کشا کہتے ہیں
برملا تجھ کو نصیری تو خدا کہتے ہیں
تیرے اوصاف ہی ایسے ہیں محمد کے ولی
عشق حیدر تو ہے مخصوص حلالی کے لیے
اور محب خلد نبی ان کے موالی کے لیے
اور جہنم تیرے دشمن کے لیے خلق ہوئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.