Jo Munkir Haider Mein Wafa Dhoond Raha Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
جو منکر حیدر میں وفا ڈھونڈ رہا ہے
کانٹوں میں وہ پھولوں کی ادا ڈھونڈ رہا ہے
جب سے اسے ٹھکرا دیا حیدر کے پسر نے
ہر تاج و تخت اپنی بقا ڈھونڈ رہا ہے
ہے اپنی ہی مادر کی خطاؤں کا نتیجہ
جو بھی میرے حیدر میں خطا ڈھونڈ رہا ہے
کچھ ہاتھ نا آئے گا سدا ڈھونڈتا رہے
جنت کو جو حیدر کے بنا ڈھونڈ رہا ہے
کیوں آ گیا ہے پار تو خندق کے ابن ود؟
کیوں اپنے ہی ہاتھوں سے قضا ڈھونڈ رہا ہے
کس نے علی کا نام تشہد میں پڑھا ہے
ہر ایک کے سجدوں میں خدا ڈھونڈ رہا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.