Hukum e Khuda Hai Ae Paighambar Kar Do Ab Elaan e Ghadeer
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Wajeeh Hasan Zaidi
حکم خدا ہے اے پیغمبر کر دو اب اعلان غدیر
سب کا مولا ابن ابوطالب ہو گا سلطان غدیر
چھین لو سب اونٹوں کی کجاوے اور اک منبر بنواؤ
من کنت مولا کا کلمہ سب کی زباں سے پڑھواؤ
دیکھو ادھورا رہنے نہ پائے آج کوئی ارمان غدیر
ایک ہی نور کے دونوں ٹکڑے جلوہ فگن ہیں منبر پر
لفظیں بدل دوں دست خدا ہے یوں دست پیغمبر پر
جیسے ہو قرآن رسالت پر رکھا قرآن غدیر
کون ہے اپنا کون پرایا یہ سمجھانے کی خاطر
جو ہیں سقیفائی ان کی اوقات بتانے کی خاطر
ہر اٹھارہ ذی الحج کو آتا ہے طوفان غدیر
دشمن حیدر کی رکھی ہے خالق نے کچھ ایسی سزا
قبر کی منزل میں بھی ان کو چین نہیں لینے دے گا
ایک ابوطالب کا نمک اور دوسرا دستر خوان غدیر
ساری رات علم ملنے کی حسرت میں جو جاگے تھے
چھوڑ کے جو میدان احد میں پیغمبر کو بھاگے تھے
ان کی نسلیں یاد رکھیں گی کیسے بھلا میدان غدیر
باندھ کے جو دستار ولایت بن جائے احمد کی شبیہ
کیسے نہ اسپر قرباں ہوں چاند اور سورج نایاب و وجیہہ
آج بھی کہتا ہے صحراؤں سے یہی چمنستان غدیر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.