Main Hoon Ab Dar O Rasan Ke Darmiyan Achi Tarah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
میں ہوں اب دار و رسن کے درمیاں اچھی طرح
سیکھ لی ہے میں نے میثم کی زباں اچھی طرح
تب کہیں جا کر کمیل و بوذر و سلماں بنے
عشق حیدر لے چکا جب امتحاں اچھی طرح
ہو چکی تعمیر کعبے کی تو خالق نے کہا
دیکھ لیجئے یاعلی اپنا مکاں اچھی طرح
ورنہ بعد مصطفی کر دو گے کچھ رد و بدل
آج ہی سلمان سے سن لو اذاں اچھی طرح
میری تربت میں فرشتوں نے یہ آپس میں کہا
دیکھ لو سینے پہ ماتم کے نشاں اچھی طرح
اے فرشتوں فاطمہ کے گھر کی یہ خیرات ہے
باندھ لو دامن میں تم یہ روٹیاں اچھی طرح
میرے بارے میں لحد کو تھا یہ حکم ابوتراب
روز محشر تک اسے رکھنا یہاں اچھی طرح
تیر کھا کر مسکرانے سے یہ ثابت ہو گیا
مقصد شہ جانتا تھا بے زباں اچھی طرح
خود بہ خود قسمت کا اس کی فیصلہ ہو گا سروش
حر اگر سن لے گا اکبر کی اذاں اچھی طرح
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.