Main Hoon Rahwar e Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Wajihi Hasan Zaidi
شیر اللہ سے پائی ہے شجاعت میں نے
ساتھ شبیر کے کی دین کی نصرت میں نے
پائی کچھ اس لیے عالم میں یہ عظمت میں نے
کی ہے شبیر و علمدار کی بیعت میں نے
دل مومن میں سدا میری عقیدت ہوگی
حشر تک میری شبیہوں کی زیارت ہوگی
شکر خالق کے مجھے بیعت پیمبر میں رکھا
دو جہاں جس کے گداگر ہیں اسی گھر میں رکھا
کسی باطل نہ کسی غیر کے چکر میں رکھا
جب بھی رکھا مجھے اسلام کے لشکر میں رکھا
زین جب بھی شہہ والا نے سنواری ہے مری
خود نظر ثانی زہرا نے اتاری ہے مری
ذوالجناح کرتا ہے اے نور علی اب یہ کلام
ساتھ قائم کے کروں گا میں سر دہر قیام
سارے عالم کو سمجھ آئے گا تب میرا مقام
جب میری پشت پہ آئے گا زمانے کا امام
چشم آگاہ کو میں دید پناہی دوں گا
میں انہیں سارے شہیدوں کی گواہی دوں گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.