Tu Rab Ka Muhafiz Hai Tu Rab Tera Nigehban Ya Shah e Khorasan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
تو رب کا محافظ ہے تو رب تیرا نگہبان یا شاہ خراسان
ہر لفظ ہے آیت تیرا ہر قول ہے قرآن یا شاہ خراسان
ہاں ضامن و ثامن تجھے کہتا ہے زمانہ
سب شیعوں کو مولا نظر بد سے بچانا
دیتے ہیں صدا آپ کو ہیں آپ نگہبان یا شاہ خراسان
روضے پہ تیرے آتی ہے یہ ساری خدائی
اللہ نے دی ہے تیری عصمت کی گواہی
پڑھتا ہے قصیدہ تیرا خود سورہ رحمان یا شاہ خراسان
تو گلشن زہرا کی حسیں ایک کلی ہے
حیدر کی طرح نام تیرا بھی تو علی ہے
جبریل کو ہے فخر تیرے در کا ہے دربان یا شاہ خراسان
دنیا میں نہیں کوئی سخی آپ سے بڑھ کر
در سے تیرے جاتے ہیں ملک روٹیاں لے کر
لیتے ہی تیرا نام ہوئیں مشکلیں آسان یا شاہ خراسان
ہے لہجے میں تیرے اسد اللہ کا لہجہ
اللہ نے قرآن تیرے گھر میں ہے بھیجا
اے آٹھویں حیدر تیری عزت کے میں قربان یا شاہ خراسان
کہتا ہے وجیہہ آپ سے اے آٹھویں عمران
بیشک ہے صبیح دل میں ہمارے یہی ارمان
روضے پہ بلا لیجئے ہو گا بڑا احسان یا شاہ خراسان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.