Main Hoon Rahwar-e-Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Wajeeh Hasan Zaidi
وہ جو ہے شافع بطحا وہ ہے آقا میرا
جس کی ٹھوکر میں ہے دنیا وہ ہے آقا میرا
جس کے سجدے میں ہے کعبہ وہ ہے آقا میرا
جو ہے عباس کا آقا وہ ہے آقا میرا
نور کو جس نے اٹھایا وہ عماری میں ہوں
دوش احمد کے سواروں کی سواری میں ہوں
ذوالجناح نام ہے شبیر کا رہوار ہوں میں
نور اول کی قسم شامل انوار ہوں میں
خود وفادار یہ کہتے ہیں وفادار ہوں میں
میرے ہم جنس جو ہیں انکا علمدار ہوں میں
جب سے اللہ نے اس در کی غلامی دی ہے
مجھ کو آ آ کے فرشتوں نے سلامی دی ہے
نسبت خاص یہ رکھی ہے طہارت مجھ سے
دور اللہ نے رکھی ہے نجاست مجھ سے
باتیں کرتی رہی اللہ کی آیت مجھ سے
کتنا خوش بخت ہوں میں خوش ہے امامت مجھ سے
رب کعبہ کی قسم یوں بھی عبادت کی ہے
میں نے اللہ کے چہرے کی زیارت کی ہے
در عمران نے بخشا ہے یہ فیضان مجھے
روز اول سے ہے توحید پہ ایمان مجھے
حد ممکن میں نہیں لا سکا امکان مجھے
جانور ہے وہ سمجھتا ہے جو حیوان مجھے
آیتوں میں بخدا ذکر مرا آیا ہے
میری ٹاپوں کی تو اللہ قسم کھاتا ہے
امر خالق سے میں انوار کے پیکر میں ڈھلا
شب اسرا میری رفتار سے براق چلا
کب سمجھ پایا زمانہ میرے رتبے کو بھلا
جہاں حسنین پلے میں بھی اسی گھر میں پلا
دانہ شہزادی نے پلو میں کھلایا ہے مجھے
پانی سقائے سکینہ نے پلایا ہے مجھے
ہے عزادار زمانے میں دعائے زہرا
ہے عزادار کے ہمراہ ولائے زہرا
ہے عزادار پہ ہر گام عطائے زہرا
سایہ کرتی ہے سدا اس پہ ردائے زہرا
ہر عزاداری شبیر کا معمار ہوں میں
برسر لاشہ شہ پہلا عزادار ہوں میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.