Kahan Ahle Aza Apna Fareeza Bhool Jate Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Wajeeh Hasan Zaidi
کہاں اہل عزا اپنا فریضہ بھول جاتے ہیں
غم شبیر میں ہم درد دنیا بھول جاتے ہیں
میں ان کو حافظ قرآن کیسے مان لوں واعظ
جو قرآں یاد کر کے با کا نقطہ بھول جاتے ہیں
انہیں ویسے رسول اللہ کی باتیں تو ازبر ہیں
مگر میدان خم میں کیا ہوا تھا بھول جاتے ہیں
شب معراج کا قصہ سناتے ہیں عقیدت سے
نبی سے کون تھا پردے میں گویا بھول جاتے ہیں
شجاعت کی یہ اوروں کا قصیدہ پڑھتے رہتے ہیں
علی اصغر کے ہنسنے کا سلیقہ بھول جاتے ہیں
یہ کیسے کارواں ہیں جو مدینے تک تو جاتے ہیں
مگر کرب و بلا جانے کا رستہ بھول جاتے ہیں
بیاں کرتے ہیں اکثر دین کی تاریخ کلمہ گو
ابوطالب کا خوں مال خدیجہ بھول جاتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.