Nabi ki god ka pala khuda shiaar Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
نبی کی گود کا پالا خدا شعار حسین
عبادتوں کا بھرم دین کا وقار حسین
ہے باب علم کا انمول شاہکار حسین
تحفظات شریعت کا ذمہ دار حسین
تصرفات ملے ہیں نبی سے گھٹی میں
تمام عالم امکاں ہیں اس کی مٹھی میں
سنے یہ سارا جہاں ابن ابو تراب ہے یہ
کتاب عظمت اسلام کا نصاب ہے یہ
جواب کوئی نہیں اس کا لاجواب ہے یہ
غروب ہوتا نہیں ایسا آفتاب ہے یہ
یہ خاندان محمد کا شہزادہ ہے
نبی کو پالنے والا اسی کا دادا ہے
یہ معجزہ ہے تو بس معجزہ دکھاتا ہے
بلا کی تیز ہوا میں دیا جلاتا ہے
زمیں کو عرش کی دہلیز سے ملاتا ہے
یہ چاہتا ہے تو اک شب میں حر بناتا ہے
ملا ہے ساری خدائی پہ اقتدار اسے
خدا نے دے دیئے سب اپنے اختیار اسے
کرم نواز نظر کاتب نصیب حسین
ادب سلام کرے جس کو وہ ادیب حسین
سناں کی نوک پہ اللہ کا خطیب حسین
یزیدیت کے ہر اک مرض کا طبیب حسین
خدا مثال ہے جب چاہے کیا سے کیا کر دے
حسین موت کو بھی زندگی عطا کر دے
غم حسین کے دشمن اے منکر سرور
اے فتوے باز منافق یزیدوانیء شر
الٹ دے بغض کے پردے کو رخ سے تنگ نظر
ہمارے کالے لباسوں پے اعتراض نہ کر
سیاہ پوشی اگر کفر کا حوالہ ہے
خدا کے گھر کا بتا کیوں غلاف کالا ہے
دیار علم مثال نجف حسین کا در
علی کے لال کا زہرا کے نور عین کا در
حسن کے بھائی کا مولائے صادقین کا در
ہے بے مثال جہاں شاہ مشرقین کا در
در حسین سے یاسر جو بھیک لیتا ہے
وہ اہل علم کو خیرات علم دیتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.