Quran e Mustafa ki haqeeqat hain Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajhi Hasan Zaidi
قرآن مصطفی کی حقیقت ہیں فاطمہ
معراج میں جو اتری وہ آیت ہیں فاطمہ
حسنین ماں کے قدموں میں بیٹھے ہیں اس لیے
جنت کے شہزادوں کی جنت ہیں فاطمہ
ہیں عالمین کے لیے رحمت رسول پاک
اور خود رسول کے لیے رحمت ہیں فاطمہ
ضعف رسول کی ہے دوا چادر بتول
گویا رسول پاک کی طاقت ہیں فاطمہ
حیدر کا نام کیوں نہ جناب امیر ہو
حیدر کی سب سے قیمتی دولت ہیں فاطمہ
زہرا کو آتا دیکھ کے اٹھتے ہیں مصطفی
اللہ کے نبی کی عبادت ہیں فاطمہ
حیدر کی جا نماز ہے آنچل بتول کا
سجدے ہیں مرتضی کے ضمانت ہیں فاطمہ
ثقلین سارے شیعہ دعائے بتول ہیں
خالق خدا ہے باعث خلقت ہیں فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.