Abbas qatl hogaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Shadman Raza
عباس قتل ہو گےء اکبر جدا ہوا
ہم سے کسی نے یہ بھی نہ پوچھا کہ کیا ہوا
قاسم کا لاشہ گھوڑوں سے پامال ہو گیا
مادر کو اسکا غم میں ہمیشہ رلاے گا
ٹکڑوں میں آیا لاشہء قاسم بٹا ہوا
ہم سے کسی نے یہ بھی نہ۔۔۔
رو رو کے یہی کہتے تھے لاشوں سے لپٹ کر
تھے عون و محمد میرے اکبر کے برابر
زینب کے جگر پاروں کا صدمہ بڑا ہوا
ہم سے کسی نے یہ بھی نہ۔۔۔
پیاسوں کے دل میں پانی کا ارمان رہ گیا
مشکیزہ چھدا خون علمدار بہہ گیا
ہم لاے الم بھای کا خوں میں بھرا ہوا
ہم سے کسی نے یہ بھی نہ۔۔۔
گر جاتے تھے غش کھاتے تھے ہر گام تڑپ کر
دیتے تھے صداییں ہو میرے لال کہاں پر
اور سینۂ اکبر میں تھا نیزہ لگا ہوا
ہم سے کسی نے یہ بھی نہ۔۔۔
مشکل سے بہت کھینچا تھا اس تیر کو میں نے
دفنا تو دیا اصغر بے شیر کو میں نے
یاد آتا رہا حلق وہ اسکا چھدا ہوا
ہم سے کسی نے یہ بھی نہ۔۔۔
انصار و اقرباء سبھی جاں سے چلے گےء
اکبر کی لاش لاے تو اصغر کو لے گےء
بس دو پہر میں ختم گھر بھرا ہوا
ہم سے کسی نے یہ بھی نہ۔۔۔
آنکھوں میں اندھیرا تھا کمر ٹوٹ چکی تھی
مجبور بہن خیمے کی دیوڑھی پہ کھڑی تھی
بیمار ناتواں تھا غش میں پڑا ہوا
ہم سے کسی نے یہ بھی نہ۔۔۔
پڑھ کر نسیم شادماں آنسوں بہاے گا
غیبت میں بھی امام زماں کو رلاے گا
مصرے پہ میر انیس کے نوحہ لکھا ہوا
ہم سے کسی نے یہ بھی نہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.