Abbas Kehte Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajihi Hasan Zaidi
علی کی دوسری تصویر کو عباس کہتے ہیں
دعائے مادر شبیر کو عباس کہتے ہیں
فقط تیر تبسم سے الٹ کر رکھ دیا لشکر
قضا نے ہاتھ جوڑے سامنے بچے کے یہ کہہ کر
جہاد اصغر بے شیر کو عباس کہتے ہیں
وفاداروں کی دنیا میں وفاداری یہ کہتی ہے
اسی دست بریدہ کی قلم کاری یہ کہتی ہے
وفا کے کاتب تقدیر کو عباس کہتے ہیں
جہاں کی ظلمتیں زینب کی جانب آئیں گی کیسے
نگاہیں غیر محرم کی وہاں تک جائیں گی کیسے
حصار چادر تطہیر کو عباس کہتے ہیں
وہ وارث دین احمد کے شجاعت انکا ورثہ ہے
اگر قرآن ہیں شبیر یہ نہج البلاغہ ہے
علی کے ہاتھ کی تحریر کو عباس کہتے ہیں
ابوطالب کے بیٹے نے نمازوں میں جسے مانگا
جناب فاطمہ زہرا نے جس کو کہہ دیا بیٹا
ہم ایسے صاحب توقیر کو عباس کہتے ہیں
اطاعت، صبر، ایثار و محبت، عشق سالاری
کرم، مشک و علم، تشنہ لبی، دریا، وفاداری
انہی آیات کی تفسیر کو عباس کہتے ہیں
کرم جس کا تکلم ہے میرے لکھنے لکھانے میں
وہ جس کے نور کی ہے روشنی سارے زمانے میں
اسی کے نور کی تنویر کو عباس کہتے ہیں
بنا تلوار کے تخت یزیدی کر دیا تختہ
پڑھے تاریخ کے اوراق تو یہ کھل گیا عقدہ
کہیں سجاد کی تقریر کو عباس کہتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.