Apne Ansaron Mein Karlein Hum Ko Shamil Ya Imam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
اپنے انصاروں میں کرلیں ہم کو شامل یا امام
آپ کی خاک قدم ہے اپنی منزل یا امام
پردہ غیبت کے بارے میں کہیں ہم اور کیا
جو شب معراج پردہ تھا سر عرش علا
اور جس پردے سے دست کبریا ظاہر ہوا
ہے وہی پردہ یقینا تیری محمل یا امام
آپ کب آئیں گے کوئی تو اشارہ دیجئے
اک مصائب کا سمندر ہے کنارہ دیجئے
ڈوبنے والی ہے یہ کشتی سہارا دیجئے
زندگی طوفان ہے اور آپ ساحل یا امام
آپ کے ہمراہ سب شیعہ عزاداری کریں
آپ خود آ کر جلوسوں میں علم داری کریں
اور یہ مفتی نہ بدعت کی سند جاری کریں
ماتمی کو ہو تیری تائید حاصل یا امام
جب ندا ہوگی ابوطالب کا پوتا آ گیا
کوئی پڑھتا ہو گا ان کو دیکھ کر صل علی
آپ کو حیدر سمجھ کر کوئی کہہ دے گا خدا
کوئی طہ بولے گا کوئی مزمل یا امام
ان کی مدحت کا صلہ ثقلین ہم یوں پائیں گے
دور مہدی میں جو میلادوں کے موقع آئیں گے
جتنے مداح علی ہیں سب بلائے جائیں گے
آپ کی موجودگی میں ہوگی محفل یا امام
آپ کا آنا ہے تاروں پر دمک کی واپسی
چاہنے والوں کے چہروں پر چمک کی واپسی
آپ کے آنے ہی پر ہوگی فدک کی واپسی
آپ کر سکتے ہیں ہر اک غم کو زائل یا امام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.