Qalb e Nabi Ki Khaas Musarrat Hai Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajih Hasan Zaidi
قلب نبی کی خاص مسرت ہے فاطمہ
ہر دور کے رسول کی قسمت ہے فاطمہ
بس گل کی گل خدیجہ کی دولت ہے فاطمہ
یا یہ کہو کے جزو رسالت ہے فاطمہ
پورے کیئے ہیں سارے تقاضے رسول کے
احسان ہیں ہر ایک نبی پر بتول کے
پاکیزگی نفس کا عنواں ہے فاطمہ
حسین آیتیں ہیں تو قرآں ہے فاطمہ
مشکل کشاء کی زیست کا ساماں ہے فاطمہ
مثل علی محافظ ایماں ہے فاطمہ
چوکھٹ کا جس کی سارا زمانہ غلام ہے
بیٹا اسی کا اب بھی جہاں کا امام ہے
فاطمہ علی کے ارادوں کی پختگی
عمران کے چمن کو بھی بخشی ہے تازگی
کرتی رہی علی کی اطاعت میں بندگی
فاقوں میں جس نے کاٹ دی خوش ہو کے زندگی
دنیا کو صبر و ضبط کی تصویر دے گئی
جو کربلا کے واسطے شبیر دے گئی
دین محمدی کا سہارا ہے فاطمہ
طوفان آخرت کا کنارہ ہے فاطمہ
رب نے مباہلے میں پکارا ہے فاطمہ
لکھا ہے جو نبی نے وہ پارہ ہے فاطمہ
جس نے پڑھا وہ صاحب ایمان ہو گیا
جس نے بھلا دیا وہی شیطان ہو گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.