Kaabe Mein Aaye Hain Sher e Khuda Ali Badshah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
کعبے میں آئے ہیں شیر خدا علی بادشاہ
بولی جدار حرم مرحبا علی بادشاہ
قرآں قصیدے سنانے لگا
رتبہ علی کا بتانے لگا
سب آیتوں نے کہا برملا علی بادشاہ
یہ ذوالفقار آئی ہے عرش سے
جبریل لائے یہ کہتے ہوئے
یہ لیجئے اے شہہ لافتی علی بادشاہ
پڑھ کر محمد نے ناد علی
خیبر میں حیدر کو آواز دی
آ جا مدد کو میری مرتضی علی بادشاہ
دنیا میں انمول بن جاؤ گے
ہاں تم بھی بہلول بن جاؤ گے
کہنا پڑے گا یہ صبح و مسا علی بادشاہ
سب حور و غلماں ہیں محو ثنا
ہے اوج پر آج دہر عطا
آیا ہے دنیا میں مولا میرا علی بادشاہ
اعلان خم کا ہے یہ تذکرہ
من کنت مولا سے ثابت ہوا
سنت ہے کہنا کہو برملا علی بادشاہ
بولے بتوں کو گرا کر نبی
اب نہ رہے گا یہاں پر کوئی
کعبے کا مالک ہے شیر خدا علی بادشاہ
بعد قضا مجھ کو کیا فکر ہو
تربت میں یاسر کی امداد کو
آ جائے گا میرا مشکل کشاء علی بادشاہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.